مہر خبررساں ایجنسی نے آر ٹی ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے چین کے ساتھ براہ راست مخاصمت سے بچنے کے لئے اپنے اتحادیوں کو اس کے خلاف کھڑا کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے لیکن چین نے اب امریکی اتحادیوں کو بھی خبردار کردیا ہے کہ انہیں امریکہ کا ساتھ دینے سے پہلے سوچ لینا چاہیے کہ اس کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے۔ امریکہ نے جنوبی کوریا کو ایڈوانسڈ ٹرمینل ہائی آلٹی ٹوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) اینٹی میزائل سسٹم سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جنوبی کوریا کی جانب سے 8جولائی کو اس نظام کی تنصیب کے متعلق اعلان بھی سامنے آچکا ہے۔ چین نے اس اعلان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کو یہ اینٹی میزائل نظام نصب کرنے سے پہلے دو بار سوچنا ہو گا، کیونکہ اسے یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ امریکہ سے تعلقات رکھنے ہیں یا چین کے ساتھ۔
امریکہ اور جنوبی کوریا کا موقف ہے کہ تھاڈ سسٹم شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کے لئے نصب کئے جارہے ہیں جبکہ چین کا موقف ہے کہ اس دفاعی نظام کو امریکہ مشرقی ایشیاءمیں اپنی طاقت بڑھانے اور چین کو چیلنج کرنے کے لئے نصب کررہا ہے۔
امریکہ نے چین کے ساتھ براہ راست مخاصمت سے بچنے کے لئے اپنے اتحادیوں کو اس کے خلاف کھڑا کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے لیکن چین نے اب امریکی اتحادیوں کو بھی خبردار کردیا ہے کہ انہیں امریکہ کا ساتھ دینے سے پہلے سوچ لینا چاہیے کہ اس کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے۔
News ID 1865784
آپ کا تبصرہ